کراچی والوں نے پی سی بی کو مالا مال کردیا

ایک لاکھ 26 ہزار 550 شائقین میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکے چار میچز کے دوران کراچی والوں نے پی سی بی کو مالا مال کردیا۔

کراچی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز سے پی سی بی کو کروڑوں کا فائدہ ہوا، ایک لاکھ 26 ہزار 550 شائقین کرکٹ نے چاروں ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 31 ہزار 962 شائقین کرکٹ نے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھا، پہلے ٹی ٹوئنٹی کی گیٹ منی سیلاب متاثرین کے لئے وقف کی گئی تھِی۔

پی سی بی نے گیٹ منی سے حاصل ہونے والے 13 کروڑ روپے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروائے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 30 ہزار 325، تیسرے میں 31 ہزار 103 جبکہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 33 ہزار 160 شائقین نے میچ دیکھا۔

T20i

PAKISTAN ENGLAND SERIES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div