کراچی کے شہریوں نے پی سی بی کو مالا مال کردیا

انگلینڈ کیخلاف چار ٹی 20 میچز سے کروڑوں روپے کی آمدن

کراچی کے شہریوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالا مال کردیا، شہر قائد میں ہونیوالے 4 ٹی 20 میچز سے پی سی بی کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا، ایک لاکھ 26 ہزار 550 شائقین کرکٹ نے میچز دیکھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ہونیوالے 4 ٹی 20 میچز میں ریکارڈ نمبر میں تماشائی اسٹیڈیم آئے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی بھرپور کمائی ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 4 میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 26 ہزار 550 تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، میچز کا مجموعی ٹرن آؤٹ 95.3 فیصد رہا، اس کے علاوہ گیٹ منی سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سیلاب زدگان کے فنڈ میں دیئے گئے۔

پی سی بی کے مطابق پہلے ٹی 20 میں 31 ہزار 962 شائقین، دوسرے ٹی 20 میں 30 ہزار 325 شائقین، تیسرے میچ میں 31 ہزار 103 شائقین اور چوتھے ٹی 20 میچ میں 33 ہزار 160 شائقین نے میچ دیکھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ملنے والی سپورٹ پر شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ساتھ 7 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کے باقی تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Pakistan Cricket Board

Pakistan vs England

T20i

chairman pcb

Tabool ads will show in this div