ریلوے کو ایم ایل ون اپ گریڈیشن منصوبے کےلیے گرین سگنل مل گیا

حکومت کا ریلوے سی پیک سیل کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ

ریلوے کو وفاقی حکومت سے ایم ایل ون اپ گریڈیشن منصوبہ شروع کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں ریلوے سی پیک سیل کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سابق وفاقی سیکرٹری ریلوے جاوید انور،سابق سی ای او انجم پرویز نے شرکت کی۔ ریٹائرڈ اے جی ایم ہمایوں رشید بھی سی پیک سیل سربراہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اجلاس میں ایم ایل ون اپگریڈیشن منصوبے کے تحت ریلوے ٹریک کیساتھ آپٹک فائبر بچھانے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سماء کو خصوصی انٹرویو میں ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ ایم ایل ون اپگریڈیشن منصوے کے تحت پٹڑیوں کے پشتوں کو اکھاڑ کر نئے سرے سے جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ ریل گاڑی کے راستے میں آنے والے تمام بل پیچ اور موڑ ختم کر دیے جائیں گے۔

ایم ایل ون پر موجود کراسنگ کو انڈر پاس اور پلوں کی مدد سے ختم کر دیا جائے گا۔ ریل کے ٹریک کے ساتھ ساتھ فینسنگ کی جائے گی اور گنجان آباد علاقوں میں یہ کنکریٹ کی دیواروں پر مشتمل ہو گی۔

cpec

PAKISTAN RAILWAYS

Tabool ads will show in this div