جی سی یونیورسٹی میں جلسہ کرانا ادارے کی توہین ہے،مریم نواز

جامعات میں سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں،گورنرپنجاب
Sep 26, 2022

نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جی سی یونیورسٹی میں عمران خان کا جلسہ کرانا ادارے کی توہین ہے۔

ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کی بے حرمتی پر وائس چانسلر کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کو نفرتوں کے سوداگرکے حوالے کرنیوالوں کو سزا ملنی چاہیے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سیاسی تقریب کا نوٹس لے لیا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں،انہیں سیاست میں دھکیلنے کی گنجائش نہیں، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، نامور تعلیمی ادارے کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوسناک ہے۔

IMRAN KHAN

maryum nawaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div