وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا،اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے، وہ کل سینیٹ کی رکنیت اور وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکا اور برطانیہ کے دورے کے بعد بذریعہ لندن پاکستان پہنچے، ان کے ہمراہ ن لیگ کے سینئر رہنماء اسحاق ڈار بھی ہیں، ان کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا۔

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے وطن واپس آگیا ہوں، نواز شریف اور وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں، پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی بھرپور کوشش کروں گا، بڑی امید ہے ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو سینیٹ کی رکنیت اور وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے اور اب اسحاق ڈار دوبارہ وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سے قبل لندن میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھ پر قائم کیا گیا کیس جعلی تھا، میں نے کبھی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی، اللہ کاکرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر علاج کے لئے آیا تھا اسی دفتر میں واپس جارہا ہوں۔

اسحاق ڈار نے اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں شرح سود کم اور شرح نمو زیادہ تھی، 4 سال میں پاکستان جس مشکل سے گزرا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ہمیں اپنی معیشت کو سنبھالنا اور اسے درست سمت کی جانب گامزن کرنا ہے، کوشش ہوگی پاکستان کی گرتی معیشت کو دوبارہ بہتری کی جانب لے جائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلف نہ اٹھانے کی بنیاد پر اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 2 ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی شق نکال دی گئی ہے، تحریک انصاف حکومت کا جاری آرڈیننس ہی غیرآئینی تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Ishaq Dar

PTI

PMLN,

رضوان علی سومرو Sep 26, 2022 04:00pm
لوٹ مار کو انتہا تک لے جاییں گے جہاں سے چھوڑا تھا اسی جگہ سے شروع کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رضوان علی سومرو Sep 27, 2022 10:30am
loot sale has been strat
رضوان علی سومرو Sep 27, 2022 11:58am
زمانہ جاہلیت میں جب کوی بڑا آدمی جرم کرتاتو اس کوچھوڑ دیا جاتا اور وہی جرم جب چھوٹا آدمی کرتا تو سخت سزا دی جاتی اج پاکستان میں یہی ہورہاہے کفر کا نظام چل سکتاہے ظلم کا نہیں۔۔میرا رب پاکستان کی حفاظت کرے یہ خونی بھیڑیے چالیس سالوں سے پاکستان کو نوچ رہیے ہیں
Tabool ads will show in this div