پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم لاہورروانہ

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 2-2 سے برابر

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کراچی سے لاہور روانہ ہوگیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کے آخری 3 مقابلے لاہور میں ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

سیریز کا پانچواں میچ 28 ستمبر، چھٹا 30 ستمبر اور ساتواں اور آخری میچ 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہونگے۔

لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ سیریز سے قبل سکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی اور دونوں ٹیموں کی حفاظت کے لئے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لے جانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

فل ڈریس ریہرسل میں سکیورٹی ڈویژن، پاک فوج، رینجرز، ٹریفک اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شریک تھے۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div