اب سب کو ڈر لگے گا بگ باس سے !
بگ باس کا سیزن 16, شو کے میزبان اوربالی وڈ اسٹار سلمان خان نے گیم شو کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔ بگ باس سیزن 16 یکم اکتوبر سے نشر کیا جائے گا۔
ٹی وی انتظامیہ نے بگ باس سیزن 16 کا نیا پرومو جاری کیا ہے، جس میں سلمان خان 90 کی دہائی کے معروف منفی کردار موگیمبو کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ پرومو کے آغاز میں سلمان خان کے ہاتھ میں چھڑی ہے جس میں شیر کی شبیہہ ہے۔
پرومو میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا کہ اس مرتبہ سب کو ڈر لگے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا اس سیزن میں گیم بدلے گا۔ اور بگ باس خود کھیلے گا ۔
رئیلٹی گیم شو بگ باس سیزن 16 یکم اکتوبرسے نشر کیا جائے گا۔ اس مرتبہ گیم شو کو کھیلنے والے کے کچھ امیدواروں کے نام سامنے آئیں ہیں۔ ان میں روہیت شیٹی کے گیم شو کی فنائلسٹ جنت زبیر ، 2020 کی مس انڈیا رنراپ مانیہ سنگھ، ٹی وی ایکٹر Shalin Bhanot، معروف ٹی وی اداکارہ Shivangi Joshi ، ٹی وی کے مقبول اداکار ، Tina Datta، Shivin Narang اور ٹی وی ایکٹر Vivian Dsena شامل ہیں۔