جنوبی پنجاب کی اہم ترین مسافر بس سروس بند ہونے کا امکان
نجی بس کمپنی نےسیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اور کمشنر بہاولپور کو خط لکھا ہے
جنوبی پنجاب کےعوام کے لیے نجی بس سروس سبسڈی کی مد میں ادائیگی نہ ہونے کے باعث بند کئے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے لیے لودھراں سے بہاولپور اسپیڈو بس سروس بند کردی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے اسپیڈو بس چلانے والی نجی بس سروس کو سبسڈی کی مد میں ادائیگی نہیں کی ہے۔
رقم نہ ملنے کے باعث نجی کمپنی نے لودھراں سے بہاولپور تک اسپیڈو بس سروس بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
اس سلسلے میں نجی بس کمپنی نےسیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اور کمشنر بہاولپور کو خط لکھا ہے۔
خط میں درج ہے کہ سبسڈی کی مد میں 9کروڑ15لاکھ 28ہزار روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں، گزشتہ ماہ بھی وعدہ کیا گیا مگر ادائیگی نہیں کی گئی۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ اگر 30 ستمبر تک ادائیگیاں نہیں کی گئی تو بسیں لاہور بھجوادی جائیں گی۔