فیصل آباد: جعلی ڈاکٹر بن کر بچہ اغواء کرنے والی خاتون گرفتار

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا

پولیس نے الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے جعلی ڈاکٹر بن کر بچہ اغواء کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزمہ کے ساتھی کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ نےاسپتال میں زیر علاج بچے کی والدہ سے اٹینڈنٹ کار ڈ وصول کیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق وارڈ میں اٹینڈنٹ کارڈ والے کو ہی بچے کے پاس جانے دیا جاتا ہے۔

اہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ کو اطلاع کی تو سی سی ٹی وی کی مدد سے انہوں نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بچے کی اغوا ء کرنے کی نیت سے ہی آئی تھی جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے۔

PUNJAB POLICE

allied hospital

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div