چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرادیا

سات میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر
<p>فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر</p>

فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 19.2 اوورز میں 163 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

حارث رؤف کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار یا گیا جنہوں نے 18 ویں اوور میں دو وکٹیں ایسے وقت پر لیں جب میچ تقریباً انگلینڈ کے ہاتھوں میں جاچکا تھا اور انگلینڈ کے لیام ڈاسن پاکستانی بولرز کی خوب پٹائی کررہے تھے۔

پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے 88 اور بابراعظم نے 36 رنز بنائے۔

محمد نواز اور حارث رؤف نے 3،3 ، حسنین نے 2 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

چوتھے میچ میں حیدرعلی کو اَن فٹ قرار دیا گیا تھا جبکہ شاہنواز دہانی کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا، آصف علی اورنسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

سات میچز پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے جبکہ باقی تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div