نیشنل اسٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹ بیچنے والے 2 نوسرباز گرفتار

سیکڑوں افراد جعلی ٹکٹ لیکر اسٹیڈیم پہنچ گئے
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے باہر جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان نیشنل اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کررہے تھے، سیکڑوں شائقین جعلی ٹکٹ خرید کر اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

انتظامیہ نے جعلی ٹکٹ والوں کو اسٹیڈیم کے اندر جانے سے روک دیا جس پر سیکڑوں شائقین نے اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوکر شور شرابا کیا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیسے دے کر ٹکٹ خریدا لیکن انکے ساتھ دھوکا ہوا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم جانے کی اجازت دی جائے۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

NTIONAL STADIUM KARACHI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div