عالیہ بھٹ نے پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی جھلکیاں شیئر کردیں

ہارٹ آف اسٹون 2023 میں ریلیز ہوگی

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی جھلکیاں سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہیں۔

عالیہ بھٹ اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ہمراہ نظر آئیں گی۔

اپنی ہالی ووڈ فلم کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا، ’ہارٹ آف سٹون 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

فلم کے فرسٹ لُک میں ایک آواز سنی جاسکتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کس چیز کی ہامی بھری ہے - کوئی دوست نہیں، کوئی رشتہ نہیں۔ ہم جو کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کس چیز کے لیے سائن اپ کیا ہے - کوئی دوست نہیں، کوئی رشتہ نہیں۔ ہم جو کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے۔

عالیہ بھٹ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر شائقین فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

’ہارٹ آف اسٹون ایکشن تھرلر فلم ہے، جس کے ہدایت کار ٹام ہارپر ہیں۔

Alia bhatt

samaa life style

Heart of Stone

Tabool ads will show in this div