راجو شری واستو کی موت کے حوالے سے بیٹی کا اہم انکشاف

ہمارے خاندان کے لیے یہ سب سے مشکل وقت ہے، بیٹی

بھارت کے آنجہانی کامیڈین راجو شری واستو کی موت کے حوالے سے ان کی بیٹی نے اہم انکشاف کئے ہیں۔

بھارت کے معروف کامیڈین راجو شری واستو کو 10 اگست کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ 21 ستمبر کو نئی دہلی میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ 42 دن تک سپتال میں زیر علاج رہے۔

مزید پڑھیے: راجو شری واستو کو دل کا دورہ

کئی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ راجو دوران علاج ہوش میں آئے تھے لیکن اب ان کی بیٹی انتارا نے اپمے انٹرویو میں اس حوالے سے حقیقت بتائی ہے۔

بھارتی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انتارا شریواستو نے بتایا کہ ان کے والد کو اسپتال میں ایک بار بھی ہوش نہیں آیا اور انہوں نے بات نہیں کی۔

انتارا شریواستو نے بتایا کہ ان کی والدہ کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور یہ ہمارے خاندان کے لیے سب سے مشکل وقت ہے۔ دہلی میں آخری رسومات مکمل کرنے کے بعد وہ والد کے آبائی شہر کانپور جائیں گے۔

مزید پڑھیے: راجو شری واستو انتقال کرگئے

راجو کی موت کے بعد ان کی اہلیہ شیکھا شری واستو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ راجو نے بڑی ہمت سے ساری صورت حال کا مقابلہ کیا۔ مجھے امید تھی کہ وہ ٹھیک ہو جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

Bollywood

samaa life style

Raju Srivastav

Tabool ads will show in this div