وزیراعظم ہاؤس محفوظ نہیں توکون سا دفتر محفوظ ہوگا،طلال چوہدری

لیگی رہنما طلال چوہدری نے مبینہ آڈیولیک کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
Sep 25, 2022

مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹرہاؤس محفوظ نہیں توملک کی کون سی عمارت یا دفترمحفوظ ہوگا۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے مطالبہ کیا کہ مبینہ آڈیولیک قومی سالمیت کا معاملہ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کون وزیراعظم ہاؤس کونشانہ بنانا چاہتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مبینہ آڈیو لیگ میں مریم نواز کی نجی گفتگومیں کسی ہیروں کا ذکرنہیں تھا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بڑھکوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ 25 کلومیٹرکی حکومت ہی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی اورالیکشن کرائے گی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے کامیاب دوروں کے بعدعمران خان کودورے پڑنا شروع ہوگئے ہیں، عمران خان دھمکیاں دینے کے بعد پاؤں پڑجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کوشہبازشریف یاپاکستان کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی، عمران خان ملکی سالمیت کو داؤ پر لگارہے ہیں، عمران خان نے افواج کے سربراہ کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی باتیں کیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کاپہلابیانیہ تھاسب کچھ امریکانےکرایاہے مگر امریکی سفیروں سے ڈالرز،گاڑیاں وصول کرتے رہے ، امریکی سازش کا بیانیہ پٹ گیا تو شہیدوں پر حملہ کیا گیا۔

TALAL CHAUDHARY

PM house

AUDIO LEAK

Tabool ads will show in this div