حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم ذمہ داری مل گئی

حامد خان کی سربراہی میں چیئرمین ایڈوائزری کونسل تشکیل

پارٹی معاملات حل کرنے کیلئے عمران خان کو پرانے ورکرز کی یاد آگئی۔ مختلف ایشوزکو حل کرنے کا ٹاسک حامد خان کو سونپ دیا گیا۔

تحریک انصاف نے حامد خان کی سربراہی میں 10 رکنی چیئرمین ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی جو پارٹی کے سنجیدہ معاملات پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

ایڈوائزری کونسل میں روف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری، خالد مسعود شامل ہیں جبکہ سلیم جان،یعقوب اظہار،تسنیم نورانی اوربختیار قصوری بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔

ایڈوائزری کونسل پارٹی کے سنجیدہ معاملات پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی جبکہ پارٹی اختلافات، انتخابی ٹکٹوں کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی،قانونی معاملات کو دیکھے گی۔

PTI

IMRAN KHAN

hamid khan

Tabool ads will show in this div