کیا ہم ذہنی بیمار ہیں؟علی ظفر کا قوم سے متعلق سوال

ہم دوسروں کی تکلیف میں اپنا سکون تلاش کرتے ہیں، علی ظفر

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بحیثیت قوم ہماری ذہنی حالت پر سوال اٹھائے ہیں۔

اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں علی ظفر نے لکھا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہمارے بارے میں رائے قائم کرے لیکن ہم خود دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات سے نفرت ہے کہ کوئی ہمارے نجی معاملات میں ٹانگ اڑائے لیکن ہم خود دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑائے بغیر نہیں رہ سکتے۔

علی ظفر نے مزید لکھا کہ ہم دوسروں کی تکلیف میں اپنا سکون تلاش کرتے ہیں، ہم ہر وقت لوگوں کی بلاوجہ توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنی باتوں کی دوسروں سے توثیق چاہتے ہیں۔

ہم چیخنا، چلانا اور دوسروں پر بہتان طرازی پسند کرتے ہیں کیا ہم ذہنی طور پر بیمار ہیں۔

ہم چیخنا چلانا پسند کرتے ہیں، ہمارے ہاں اکثر لوگوں کو ایک دوسرے پر بہتان لگاتے دیکھا گیا ہے۔

گلوکار نے ملک میں لوگوں کے اس رویے پر اہم سوال یہ کیا ہے کہ کیا ہم ذہنی بیمار ہیں؟

sick

Ali Zafar

Asim Sajjad Sep 26, 2022 11:23am
We are sick ............ *Mentally * From state of the country * With household responsibilities * And wondering when the situation of state will be good * And worried about think of the children future .........
Tabool ads will show in this div