’’شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینیئر منگواتا ہے‘‘

ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔ سیاستدان عام آدمی کےمسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالات کے تقاضوں کودیکھ کر (ن) لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہے۔ ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگرکسی نےکال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے کیونکہ ان کےگھروں میں بھوک اور ننگ ہے۔ وقت کاتقاضا ہےکہ انا اور ضد چھوڑ کر صاف اور شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

Nawaz Sharif

PTI

Sheikh Rasheed Ahmed

Tabool ads will show in this div