شارع فیصل پر حملہ آوروں کی گاڑی پر فائرنگ

فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما کا بھتیجا قتل
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

کراچی کے مرکزی علاقے شارع فیصل پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور مقتول کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے آرہے تھے۔

عوامی مرکز کے قریب جیسے ہی گاڑی رکی تو ایک شخص گاڑی سے نکل کر باہر آیا موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد گاڑی میں موجود مقتول کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتول کی شناخت 30 سال کے عفان کے نام سے ہوئی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول 30 سالہ عفان جماعت اسلامی کے رہنما ولید احمد کا بھتیجا تھا۔

دوسری جانب فشریز کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتيجے ميں اظہرنامی ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔

target killing

KARACHI OPERATION

KARACHI CRIME

JAMAT-E-ISLAMI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div