وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے طویل ملاقات

اسحاق ڈار کی واپسی، مہنگائی اور پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سمیت دیگر امور پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کئی گھنٹوں سے جاری ہے جس میں ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں چار گھنٹے سے جاری ملاقات میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں کمی کے حوالے سے اقدامات، پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی سمیت دیگر اہم امور پر بھی نواز شریف سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز، شہباز ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ اسحاق ڈار منگل کو وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ن لیگ کی معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے ہیں۔

Economy

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

ARMY CHIEF

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div