ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں بیوی کا قتل؛ ماہرہ خان نے کیا کہا ؟

ماورا حسین ، فریحہ الطاف سمیت دیگر شخصیات کی بھی سارہ بی بی کے بہیمانہ قتل کی مذمت

اسلام آباد میں کینیڈین نژاد خاتون کے شوہر کے ہاتھوں قتل کے واقعے پر شوبز شخصیات نے بھی گہرے افسوس اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقے چک شہزاد میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ بی بی کو مبینہ طور پر ڈمبل سے قتل کر دیا گیا۔ سارہ کا شوہر شاہ نواز اس کیس میں مرکزی ملزم اور معروف سیاسی تجزیہ کار و کالم نگار ایاز امیر ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر سارہ بی بی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی۔

ماہرہ خان نے سوال کیا کہ کب تک خواتین غصے اور استحقاق کے ہاتھوں قتل ہوتی رہیں گیں اور انہیں آخر کب انصاف ملے گا؟ انصاف کے لیے ایک اور طویل انتظار کرنا ہوگا۔ انصاف میں دیر کرنا انصاف نہیں ہے ۔

عروہ حسین بھی انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مایوس نظر آئیں۔

ٹوئٹر پر ماورا حسین کا کہنا تھا ابھی تک نور مقدم کے لیے ہمیں انصاف نہ مل سکا اور اب سارہ کے انصاف کے لیے ایک اور اپیل“۔

فریحہ الطاف نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنائیں اور اس خوفناک خبر کو دنیا تک پہنچائیں۔

فریحہ الطاف نے لکھا کہ ’’خواتین کا کوئی ملک نہیں‘‘۔

اداکار عثمان مختار نے بھی اس واقعے پر تبصرہ کیا۔

JUSTICEFORSARAH

ayaz ameer

Tabool ads will show in this div