جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج
اپنے مطالبات کے حق میں طلبہ کا دھرنا
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف طلبا اور طالبات نے احتجاج کیا۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کئے جانے کے معاملے پر طلبا کی جانب سے ٹیچر پر تشدد کیا گیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ٹیچر کو بر طرف کیا جائے۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی کے طلبہ نے ہفتے کی صبح رفیقی شہید روڈ کے ایک جانب پر دھرنا بھی دیا۔
شہر کے 3 بڑے سرکاری اسپتالوں کے راستے پر ہونے والے احتجاج کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی بلائی گئی تھی مگر اس کے استعمال کی نوبت آنے سے پہلے ہی احتجاج ختم کردیا گیا ۔