پاکستان میں ڈينگی کا وبا کی شکل اختيار کرنے کا خدشہ

محکمہ موسميات نے ڈينگى سے متعلق الرٹ جارى کرديا

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک میں ڈینگی کا مرض وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

پاکستان میں ڈينگى مرض کے وبا کى شکل اختيار کرنے کا خدشہ ہے، اور محکمہ موسميات نے اس حوالے سے الرٹ بھی جارى کرديا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈینگی بخار نے اپنی جڑیں گہری کر لی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک ڈينگى وائرس پھيلنے کا خدشہ رہتا ہے، اور بڑے شہروں میں ڈینگی اگلے ماہ سے وباء کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن شہروں میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے ان میں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان شامل ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سيلاب متاثرہ علاقوں میں بھی ڈينگى وائرس بڑھنے کا امکان ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی 26 سے 29 درجہ حرارت اور 60 فیصد نمى میں شروع ہوتا ہے، طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اورغروب سے 2 گھنٹے پہلے احتیاط کی جائے، ڈينگى مچھر کى افزائش 16 ڈگرى سينٹى گريڈ سے کم پر بند ہوجاتی ہے۔

Tabool ads will show in this div