سونے کی فی تولہ قیمت میں 3750 روپے کی غیرمعمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں صرف 2 ڈالر کی کمی ہوئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 750 روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1570 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3 ہزار 750 روپے اور 3216 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1570 روپے اور 1346 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div