پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کردئے

70 کھلاڑیوں کے5 ماہ سے رکے تمام واجبات ادا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کردئےہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیر ریٹائیرڈ خالد سجاد اور سیکرٹری حیدر حسین نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 70 کھلاڑیوں کے5 ماہ سے رکے تمام واجبات ادا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہاکی فیڈریشن نے ڈیڑھ کروڑروپے سے زائد کی رقم کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے ہیرو اور ہماری عزت ہیں،فیڈریشن کبھی نہیں چاہتی تھی کہ کھلاڑیوں کو ان کی رقم نہ ملے۔

خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ماضی میں بھی اپنی جیب سے رقم لگا کر کھلاڑیوں کی رقم ادا کی کیوں کہ کھلاڑیوں کو رقم نہ ملنے پر سب سے زیادہ دکھ مجھے ہوتا ہے۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ جب عہدہ سنبھالا تھا تو اولین ترجیح کھلاڑیوں کو ان کا حق دلانا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ ہاکی کیمپ سے پہلے رقم ادا ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ اتوار سے کراچی میں شروع ہوگا۔

Pakistan Hockey

Tabool ads will show in this div