ہمت ہے توسامنے آو، اورسچ بتاو

طلولہ مائر نے آئمہ بیگ کو چیلنج کردیا۔

ٓآئمہ بیگ طلولہ تنازعہ: برطانوی ماڈل طلولہ مائر کا اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پابندی پرردعمل سامنے آگیا۔

برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے یوٹیوب پر ویڈیو شئیر کردی۔

اس ویڈیو میں طلولہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پابندی کا بتاتے ہوئے گلوکارہ آئمہ سے متعلق مزید انکشافات کردیے ہیں۔

طلوعہ نے آئمہ کی حالیہ انسٹاگرام کہانیوں کا جواب دیتے ہوئے ویڈیو جاری کی اور بتایا کہ گلوکارہ اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اپنے درمیان واٹس ایپ گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ، ریپ کے الزامات کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہیں۔

آئمہ کے انسٹاگرام اسٹوریز پر ان کی گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے طلولہ کا کہنا تھا’مجھے یہ پیغامات کبھی نہیں ملے۔ یہ جعلی ہیں اگراسکرین شاٹس غور سے دیکھیں جائیں تو اس میں میرا نام دھندلا ہے۔

انہوں نے کہا میں ہمیشہ واٹس اپ پر وائس اوور میں بات کرتی ہوں۔ ائمہ کو اجازت ہے کہ وہ ہماری اصل گفتگو کو منظر عام پر لائے۔

برطانوی ماڈل نے آئمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مجھے افسوس ہے کہ اس سے آپ کو تکلیف پہنچ رہی ہے لیکن آپ اکیلی نہیں ہیں جو اس تکلیف سے گزر رہی ہیں ۔ جب آپ ریلیشن شپ میں تھیں تو آپ نے بھی بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچائ۔ آپ کا منگیتر تھا جسے اس کی خبر تک نہیں تھی وہ آپ کے سفر کے بعد آپ کے گھر واپس آنے کا انتظار کر رہا تھا۔

طلولہ نے آئمہ کے ریپ کے جھوٹے الزامات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا عائمہ کا یہ دعوی کہ قیس اور میں نے اسے فون کال آڈیو میں یہ کہنے پر مجبور کیا کہ اس کے ساتھ ریپ ہوا ہے جو میں نے جاری کی تھی یہ بھی سچ نہیں ہے . میرے پاس اسکرین شاٹس ہیں۔ کاش میں تمہیں سچ بتا سکتی۔ “ شہرت کے لیے یہ سب کرنے کے الزام پر طلولہ نے جواب دیا کہ جب تک تمہارا میرے بوائے فرینڈ کے ساتھ افیئر تھا میں نے تمہارا نام تک نہیں سنا تھا۔ میں نہیں جانتی تھی کہ آئمہ کون ہے ۔ جب کسی نے مجھے بتایا کہ میرا بوائے فرینڈ دبئی میں ایک لڑکی کے ساتھ کچھ وقت گزار رہا ہے تب مجھے پہلی بار آپ کے بارے میں معلوم ہوا ۔

انہوں نے کہ وہ مغرب سے ہیں اور اگر وہ شہرت کے لیے یہ کام کر رہی ہوتی تو وہ مغرب سے ہی کسی کو منتخب کرتیں۔

طلولہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ جانتی ہیں کہ قیس اورآئمہ کہاں کی اڑان بھرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

ماڈل نے آئمہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی غلطیوں کو قبول کرے اور اسے ذاتی طور پر لینا بند کرے۔

انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ آئمہ نے اس واقعے سے کم از کم ایک سبق تو ضرور سیکھا لیا ہوگا کہ اپنے بوائے فرینڈ کو کسی دوسری عورت کے مرد کے ساتھ مل کر دھوکہ نہ دیں اور اگر ایسا کرتی ہیں تو پھر نتائج کے لیے بھی تیار رہیں۔

aima baig

Taloulah Mair

Tabool ads will show in this div