مارگلہ کی پہاڑیوں پردن میں بھی تیندوے نظر آنے لگے

لیپرڈز کو شکار کیلئے اوور ٹائم لگانا پڑ رہا ہے

صرف رات کو شکار اور دن کو آرام کرنے والے جانوروں کو ناکٹرنل اینیملز کہتے ہیں۔ اسلام آباد کے مارگلہ نیشنل پارک کے لیپرڈز کا شمار بھی انہی میں ہوتا ہے لیکن اب یہ تیندوے دن میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔ اتنی بڑی تبدیلی کی وجہ کیا ہے؟۔

کچھ ماہرین کے مطابق لیپرڈز کو شکار کیلئے اوور ٹائم لگانا پڑ رہا ہے۔ وائلڈ لائف بورڈ کے مطابق بغور جائزہ لیے بغیر کچھ کہنا مشکل ہے، یہ بات تحقیق سے ہی واضح ہوگی۔

اسلام آباد کا مارگلہ نیشنل پارک کئی جانوروں کا مسکن ہے، تاہم اب فطری جنگلی حیات کے اس بڑے مسکن میں بڑی تبدیلی نظر آنے لگی، جس کا ایک ثبوت دن کے اوقات میں ان تیندوؤں کا نظر آنا ہے۔

لیپرڈ پریزرو زون میں انسانوں کے داخلے پر پابندی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر لیپرڈز اب دن میں بھی نکل رہے ہیں۔ کچھ ماہرین کے مطابق انہیں دراصل اپنے شکار کیلئے اوور ٹائم لگانا پڑ رہا ہے۔

ڈائریکٹر وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ محمد سخاوت کے مطابق اس اینیمل کو رات کے وقت کمپی ٹیشن کے ساتھ ہی دوسرے اینیملز ہوتے ہیں، اس وقت وہ شکار نہیں کرپاتا،تو وہ دن کے وقت وہ اپنی ایکٹیویٹیز کو پرفارم کرتا ہے۔

لیپرڈز کا دن کے وقت نظر آنا بے شک ایک غیر معمولی عمل ہے لیکن یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لیپرڈز مارگلہ نیشنل پارک میں محفوظ ہیں۔

wildlife

leopard

wild animals

ISLAMABAD NATIONAL PARK

MARGALLA HILLS NATIONAL PARK

Tabool ads will show in this div