عمران ہاشمی کو اپنی فلم راجہ نٹور لال کی یاد آگئی؟

عمران ہاشمی نے فلم راجہ نٹورلال کی ساتھی اداکارہ حمائمہ ملک کی تعریف کردی۔

پاکستان کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی آنے والی نئی فلم
The Legend of Maula Jatt میں ادا کیے گئے ان کے کردار دارو کے لک کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، پوسٹر پر بالی وڈ اسٹارعمران ہاشمی نے بھی تبصرہ دیا ۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے اہم کرداروں کے پوسٹرز کو ریلیز کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں فلم کے معروف ترین کرداردارو( جو کہ حمائمہ ملک) نے ادا کیا۔ اداکار نے فلم کے اس پوسٹر کوسوشل میڈیا پرشیئر کیا ۔ ساتھ ہی کیپشن دیا نڈر ، بہادراور پرجوش دارو ، دلوں کو چھونے آرہی ہے۔

اس پوسٹر پرحمائمہ ملک، ان کے مداح اور شوبز کے ساتھی تعریف کر رہے ہیں ۔ بالی ووڈ ایکٹرعمران ہاشمی نے بھی سرحد پار سے حمائمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ آپ کا لک بے حد اچھا لگا، اب بہترین پرفارمنس دیکھنا چاہتا ہوں ۔ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے آل دی بیسٹ لکھا ۔۔۔ عمران ہاشمی کے کومنٹ کا جواب دیتے ہوئے حمائمہ کے لکھا مس یو buddy  ۔

حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی وڈ فلم راجہ نٹورلال میں مرکزی کردارادا کیا تھا ۔ جس میں ان کے ساتھ بالی وڈ اسٹارعمران ہاشمی نے اسکرین شیئر کی۔

(حمائمہ ملک) کے لک پر بھارتی اداکارسنجے کپور نے کمنٹ کیا ، دارو کے پرجوش لک کی تعریف کی جس پرحمائمہ ملک نے لکھا کہ کہ باس یہ فیم گیم سے ہی آیا ہے۔  ۔

نئی آنے والی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر2022 سے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کئے جانے کے لیے تیار ہے۔

Emraan Hashmi

FAWAD KHAN

HUMAIMA MALICK

The Legend of Maula Jatt

Upcoming Movie

Tabool ads will show in this div