تائیکوانڈو کے عالمی ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا

شاہزیب خان نے بھارت کے امن کمار کو شکست دی

پاکستان کے شاہزیب خان نے بھارت کے امن کمار کو شکست دےکر تیسری ماؤنٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائی کوانڈو چیمپئن شپ 54 کے جی کے کیروگی ایونٹ میں گولڈمیڈل جیت لیا۔

فائنل کے پہلے راؤنڈ میں شاہ زیب نے امن کمار کے خلاف تین کے مقابلے میں سات پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے راؤنڈ میں امن کمار نے ایک سخت مقابلے کے بعد شاہ زیب کو گیارہ کے مقابلے میں بارہ پوانٹس سے شکست دےدی۔

تیسرے اور آخری راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے کے بعد شاہ زیب خان نے امن کمارکےخلاف چھ کے مقابلے میں سات پوانٹس حاصل کرکے پاکستان کیلیے گولڈمیڈل جیت لیا۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں شاہ زیب نے بھارت کے کوشال ملہوترہ کو 4-5 اور 2-11 سے شکست دی تھی۔

خواتین کے کیروگی ایونٹ میں پاکستان کی نقش ہمدانی نے برونزمیڈل جیت لیا۔

انہیں سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی نے شکست دی۔

taekwondo

Tabool ads will show in this div