کینیڈا کو شدید نوعیت کےسمندری طوفان کا خطرہ

سمندری طوفان فیونا کےباعث 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

سمندری طوفان فیونا کا رخ کینیڈا کی جانب ہے اور نووا اسکاٹیا صوبے کے لیے ہائی الرٹ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سمندری طوفان فیونا برمودا سے آگے بڑھ گیا ہے۔ طوفان کے بعد برمودا میں ہزاروں صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے تاہم متاثرہ علاقوں میں کم نقصان ہوا۔

امریکی طوفان مرکز نے بتایا کہ سمندری طوفان فیونا کےباعث 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور جب یہ کینیڈا سے ٹکرائے گا تو شدید نوعیت کے طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ طوفان کے باعث اٹلانٹک کینیڈا اور صوبے کیوبک کے مشرقی علاقے شدید متاثر ہونگے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سمندری طوفان فیونا کو انتہائی بری خبر قرار دیا اور کہا کہ اس سے خطے میں خاطرخواہ اثرات پڑیں گے۔

canada

Tabool ads will show in this div