قومی ایئرلائن میں ایک اور ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت

چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں وطن پہنچے گا، ترجمان

پی آئی اے میں ایک اور ایئربس 320 طیارہ شامل ہوگیا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اور ترجمان پی آئی اے کے مطابق مزید ایک ایئر بس 320 طیارہ بیڑے میں شامل ہوگیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں سال پی آئی اے نے 4 اے 320 طیارے حاصل کئے، جن میں سے تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں وطن پہنچے گا، جس کے بعد پی آئی اے کے بیڑے میں اے 320 طیاروں کی تعداد 14 ہو جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدید طیارہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

PIA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div