سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں، شیخ رشید

گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں، سابق وزیر

سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں، جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں، سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نیو یارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمرے میں ٹھہر کر سیلاب کی امداد مانگی، اور جتنی شاہ خرچی امریکا میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، مفتاح اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 72 وزراء پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔

sheikh rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed

Tabool ads will show in this div