راجر فیڈر نے ٹینس کو خیر باد کہہ دیا
سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈر نے ٹینس سرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ کیرئیر کے آخری ڈبلز میچ میں ان کی اور رافیل نڈال کی جوڑی کو شکست ہوئی۔
لیور کپ میں راجر فیڈر اور رافیل نڈال کی جوڑی کا مقابلہ فرانسس ٹیافو اور جیک سوک کی جوڑی سے تھا۔ اس میچ میں راجر اور نڈال کی جوڑی کو چار چھ، سات چھ اور گیارہ نو سے شکست ہوئی۔
انھوں نے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ وہ عالمی سرکٹ میں اب نظر نہیں آئیں گے تاہم امید ہے کہ وہ مختلف انداز کے ٹینس کو کھیلتے ہوئے دکھائی دیں۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ حتمی نہیں ہے۔
راجر فیڈر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان مقامات پر ٹینس کھیلنے کے خواہش مند رہیں گے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گئے اور ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہئے گے جنھوں نے ان کی ہمیشہ حمایت کی۔
اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے راجر فیڈر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ راجر کے ساتھ دوستی بہت مثبت اور طویل ہے۔