پاکستان سپر لیگ کھیلنے سے کافی فائدہ ملا، ہیری بروک
مجھے پاکستان پسندہے
انگلش کھلاڑی ہیری بروک نے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کے تجربے کو اپنے لئے فائدہ مند قرار دے دیا۔
کراچی میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کھلاڑی ہیری بروک نے بتایا کہ مجھے پاکستان پسندہے اوریہ میرے گھر کی طرح ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے سے کافی فائدہ ملا۔
میچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کے مطابق اپنا کھیل کھیلا اور کچھ خاص پلان نہیں کیا تھا بس اپنی اننگ کو انجوائےکیا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ حارث رؤف کی جو گیند لگی وہ تھوڑی تیز تھی اوراس میں باؤنس بھی کافی تھا۔
PAKISTAN ENGLAND SERIES
تبولا
Tabool ads will show in this div