اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر کی پراسرار موت

افسر کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، پوليس

اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے مارگلہ ٹاؤن میں واقع ایک گھر سے لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاش کی شناخت اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کی آفسیر عبدالقدیر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالقدیر ڈائریکٹر سیف سٹی تھے، اور ان کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خود کشی کا لگ رہا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کی ہدايت کی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا، سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

DEAD BODIES

ISLAMABAD MURDER

Tabool ads will show in this div