مڈل آرڈر پر مسلسل بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے،ثقلین مشتاق
یہ قدرت کانظام ہے کہ کبھی جیتیں گے اورکبھی ہاریں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر پر مسلسل بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے۔
کراچی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ قدرت کانظام ہے کہ کبھی جیتیں گے اورکبھی ہاریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا مڈل آرڈر ہمارا ہےاورہمیں اس کو سپورٹ کرناچاہیے،آپ لوگ مڈل آرڈرپرمسلسل بات کرکےہماری ذہنیت کومتاثرکررہےہیں۔
ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کااعتمادخراب کیاجارہاہے۔
ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نےکافی غلطیاں کیں،ہمارے پلان اچھےنہیں تھے،کل ان کے پلان نہیں چلے اورآج ہمارے ہمارے نہیں چلے۔
PAKISTAN ENGLAND SERIES
SAQLAIN MUSHTAQ
تبولا
Tabool ads will show in this div
rizwan
Sep 24, 2022 11:01am
Saqlain demagh se b fariq hai jb tk yeh log team ka hissa hain pak ckt ka beragarat hi rahe ga