شام میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 77 افراد جاں بحق

کشتی میں 120 سے زائد مسافر سوار تھے

شام میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 77 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

یورپ کی طرف جانے والی اس چھوٹی کشتی میں 120 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں زیادہ تر لبنانی اور شامی باشندے شامل تھے جو ممکنہ طور پر معاش کی تلاش میں وہاں جارہے تھے۔

لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمی نے جمعہ کو فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ شام کے بندرگاہی شہر طرطوس کے قریب سے 19 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر کے مطابق 2021 میں سمندر کے راستے لبنان چھوڑنے کی کوشش کرنے والوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

SYRIA BOAT SINKS OFF

Tabool ads will show in this div