ملالہ یوسفزئی کی نیویار ک میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

وزیردفاع خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نیویارک میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی مسلسل تین برس تک بااثر عالمی شخصیات کی فہرست کا حصہ رہی ہیں۔ انہیں عالمی سطح پر مختلف نوعیت کے 40 سے زائد اعزازات سے نوازا گیا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جس سیلابی صورتحال کا سامنا ہے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، پاکستان اس وقت بدترین سیلاب سے متاثر ہے، سیلاب کے باعث ملک میں 1500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں، آج بھی ملک کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، خواتین اور بچوں سمیت 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدام کیا، بھارت نے یکطرفہ اقدام کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو بدلا، بھارت کشمیریوں کے ماورائےعدالت قتل، ظلم اور بربریت میں ملوث ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کی کوشش کی، بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

UNGA

malala yousafzai

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div