پاکستانی شوبز کے وہ مشہور جوڑے جن کا تعلق قائم نہ رہ سکا

شوبز انڈسٹری میں رشتے ناکام ہونے کی وجہ کیا ہے؟

دوستی کا تعلق ہو یا شادی کا بندھن اگر اس میں دوطرفہ محبت، احساس اور قربانی کا جذبہ نہ ہو تو ایسے رشتے بہت جلد بے جان ہوجاتے ہیں۔

پاکستانی شوبز میں کام کرنے والے اداکاروں کی آپس میں محبت اور شادیاں تو ہوتی ہیں لیکن اس کا انجام بیشتر واقعات میں اچھا نہیں ہوتا۔

ایسے کئی پاکستانی شوبز جوڑے ہیں جن کی آپس میں شادی یا منگنیاں ہوئیں لیکن کچھ ہی عرصے بعد ان میں علیحدگی ہوگئی۔

ان اداکار جوڑوں کے آپس میں تعلق ٹوٹنے کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ آخر کیا وجہ ہے جو شوبز انڈسٹری میں جوڑے اپنے تعلق کو برقرار نہیں رکھ پاتے؟

آج ہم آپ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُن جوڑوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے شادی کے کچھ ہی عرصے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔

فیروز خان اور علیزہ سلطان

حال ہی میں الگ ہونے والے فیروز اور علیزہ نے مارچ 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ علیزہ کی طرف سے لگائے جانے والے تشدد اور بے وفائی کے الزامات پر دونوں کے درمیان ستمبر 2022 میں علیحدگی ہوگئی۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری

جوڑے کی 2020 میں منگنی ہوئی اور ستمبر 2022 میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے وجہ بتائے بغیر منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

گلوکارہ پر ایک برطانوی ماڈل طلولہ مائر کی طرف سے الزام لگایا گیا تھا کہ آئمہ بیگ نے اپنے بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ مل کر اپنے سابق منگیتر کو دھوکہ دیا ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر

سجل علی اور احد رضا میر 15 مارچ 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور مارچ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف

اکتوبر 2012 میں بہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے شادی کی۔ دسمبر 2019 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا جبکہ دونوں کے درمیان طلاق فروری 2020 میں ہوئی۔

عامر لیاقت اور طوبہ انور

مرحوم عامر لیاقت نے 2018 میں انور سے شادی کی تھی اور رواں سال فروری میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی، طوبہ انور نے 9 فروری 2022 کو انسٹاگرام پر عامر لیاقت سے علیحدگی کی خبر شیئر کی۔

celebrities

breakup

PAKISTAN SHOWBIZ

رضوان علی سومرو Sep 24, 2022 09:21am
ان کی زندگی شوبز کی طرح جھوٹ پر مبنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Reply
Tabool ads will show in this div