سوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اہم دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

لکی مروت اور سوات میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کے علاقے چارباغ میں دہشتگرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرکارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کی گئی۔

دوسری جانب لکی مروت میں شیخ بدین پہاڑ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اورسیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ وبارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

ISPR

terrorist killed

Tabool ads will show in this div