تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے ڈاکو دھمکیاں دے رہے ہیں، رکن صوبائی اسمبلی کا دعویٰ

وفاداری کی تبدیلی کیلئے اندھڑگینگ یوسی چئیرمین پربھی دباؤڈال رہاہے، ممتازعلی چانگ
Sep 23, 2022

پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتازعلی چانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے اندھڑگینگ انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔

ممتازعلی چانگ کا کہنا ہے کہ ڈاکو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ وفاداری کی تبدیلی کیلئے اندھڑگینگ یوسی چیئرمین پربھی دباؤڈال رہاہے۔

رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے توکچھ نہیں کیا لیکن ڈاکوؤں سے دھمکیاں دلوارہے ہیں۔ واضح اندازمیں بتادیاکہ وہ کسی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ ممتازعلی چانگ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلزپارٹی کے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔

PUNJAB ASSMEBLY

Mumtaz Ali Chang

Tabool ads will show in this div