بھارت کا کینیڈا میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، بھارتی وزارت خارجہ

بھارت نے کینیڈا میں اپنے شہریوں کو محتاظ رہنے کی ایڈوائزری جاری کردی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کینیڈا میں مقیم اپنے طلباء اور شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہاں بھارتی شہری محتاط رہیں۔

بھارت نے کینیڈا میں نفرت پر مبنی جرائم اور بھارت مخالف سرگرمیوں پر کینیڈین حکام سے بات کی ہے اور کینیڈین حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان جرائم کی تحقیقات اور مناسب کارروائی کریں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ابھی تک کینیڈا میں ان جرائم کے ذمہ داروں کو کوئی سزا نہیں دی گئی۔

بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں اور طلباء کو ہدایت کی کہ وہ خود کو اوٹاوا، ٹورنٹو اور وینکوور میں بھارتی مشن میں رجسٹر کرائیں تاکہ بھارتی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کو ان سے رابطے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان تک پہنچنے میں آسانی ہوسکے۔

انڈیا

canada

FOREIGN MINISTRY INDIA

Tabool ads will show in this div