چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے سیاسی مسائل کا حل تجویز کردیا

سیاسی مسائل کاحل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے،چیف جسٹس

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈرشپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے، سیاسی مسائل کاحل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔

اسلام آباد میں 9 ویں بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کے انعقاد سےعدالتی نظام کو مزید بہتربنانےمیں مدد ملے گی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں شدید تباہی آئی، متاثرین کے دکھوں کامداوا کرنے کیلئے عدلیہ کردارادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے، آئین پاکستان عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی کیس میں آئین کی پاسداری کی گئی، عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دیکرآئین کا نفاذ کیا، آئین کے تحت عوامی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا استحکام آئین وقانون کی بالادستی سے وابستہ ہے، عدلیہ نے بلاتعصب قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ہے، انسانی حقوق کےتحفظ کیلئے سپریم کورٹ نے سو موٹو لیے، گڈگورننس بھی قانون کی بالادستی کا ایک اہم جزو ہے۔

زیرسماعت مقدمات سے متعلق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، عدلیہ آئین کےتحفظ کیلئےپرعزم ہے، وہ دن دورنہیں جب پاکستان ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ اکیلے تمام مسائل حل نہیں کرسکتی، عدلیہ سمیت تمام آئینی اداروں کو احسن طریقےسے اپنے فرائض ادا کرناہوں گے۔

CHIEF JUSTICE

SUPREME COURT OF PAKISTAN

International Judicial Conference

Tabool ads will show in this div