خضدار میں درمیانے درجے کا زلزلہ

شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور اطراف میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز خضدار کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

earthquake

بلوچستان

KHUZDAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div