نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان

انتظامیہ نے مداخلت کی تو تندور بند کر دیں گے، نان بائی

کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ گیس کے بل بڑھ گئے۔ ہرچیز مہنگی ہو رہی ہے اس لئے نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے۔

اسلام آباد کے نان بائیوں نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ نئی قیمتوں پر انتظامیہ نے مداخلت کی تو تندور بند کر دیں گے۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پہلے روٹی 18 روپے اور نان 20 روپے میں دے رہے تھے مگر اب روٹی 20 روپے کی اور نان 20 روپے کا دیں گے۔

FLOUR

Nanbai association

Tabool ads will show in this div