موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی کیلئے مومنہ مستحسن نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر

پاکستان میں سلاب کی تباہی پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی

پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کے پیغام کے ساتھ جلوہ گر ہوگئیں۔

مومنہ مستحسن بطور ایکول ایمبیسڈر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔

مومنہ مستحسن نے ڈیجیٹل اسکرین پر دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب مبذول کروائی اور لوگوں کو آگاہ کیا کہ کس طرح آج موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تباہی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیغام دیا، آج یہاں متاثرہ ملک پاکستان ہے، کل یہاں آپ کا ملک بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے دنیا کیلئے اپنے پیغام میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا ہیش ٹیگ #ClimateEmergency بھی استعمال کیا۔

مومنہ مستحسن نے کہا موسمیاتی ایمرجنسی سے متاثرہ تمام افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور اسکی وجہ ہمارے گرین ہاؤس کا اخراج نہیں بلکہ اصل وجہ ہمارا جغرافیہ ہے جس کی وجہ سے ہم موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا ہمیں عالمی برادری کے طور پر اب پہلے سے زیادہ اکٹھا ہونے اور اپنے ہاں کاربن میں کمی لانے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر مومنہ کے جلوہ گر ہونے کے موقع پر اسپاٹیفائی ٹاکس کی پہلی قسط بعنوان ویمن ان میوزک میں انکی شرکت بھی ایک دلچسپ حسن اتفاق ہے۔

واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے نصرت فتح علی خان کے گیت آفرین میں انکے بھتیجے راحت فتح علی خان کے ساتھ پرفارم کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

رواں ماہ ایکول پروگرام کے ذریعے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے مومنہ کا گیت ’’تیرا وہ پیار (نوازشیں کرم)“ ایکول پاکستان کی پلے لسٹ اور ایکول گلوبل پلے لسٹ پر سامعین کے لئے موجود ہے۔

مومنہ مستحسن کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق انکے سفر کی تفصیلات جاننے کے لئے اسپاٹیفائی ٹاکس کی پہلی قسط 26 ستمبرکو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے نشر ہوگی۔

TIMES SQUARE

MOMINA MUSTEHSAN

Pakistan flood 2022

G khan Sep 24, 2022 06:06pm
Good job
Reply
G khan Sep 24, 2022 06:07pm
Achi khbrain hyn
Reply
G khan Sep 24, 2022 06:08pm
Good news
Reply
Tabool ads will show in this div