معاشی و سیاسی عدمِ استحکام فوری درستگی کا متقاضی ہے، عمران خان

غیریقینی کا خاتمہ فوری الیکشن سے ہی ممکن ہے، چیئرمین تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی و سیاسی عدمِ استحکام فوری درستگی کا متقاضی ہے۔

اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے سینیٹرز کے اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ احتجاجی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی گئی۔

شرکاء نے سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی جبکہ انسانی حقوق اورمیڈیا پاپندیوں کے معاملات سینیٹ کمیٹیوں میں اٹھانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی و سیاسی عدمِ استحکام فوری درستگی کا متقاضی ہے، قوم کے لوٹے گئے 1100 ارب ہضم کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جسے نجات دہندہ کہا جا رہا ہے،وہ 20 ارب کا خسارہ چھوڑ کرگیا تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاست میں غیریقینی کی صورتحال ملک کی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے غیریقینی کا خاتمہ صرف اور صرف فوری الیکشن سے ہی ممکن ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div