شان ،خلیل الرحمن قمراور سرمد کھوسٹ کیا ایک ساتھ فلم کریں گے؟

سرمد کھوسٹ اورخلیل الرحمن قمر نے خبر کی تردید کر دی۔

سرمد کھوسٹ نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خبر کے حوالے سے نہیں جانتے، خلیل الرحمن قمر نے بھی اس خبرکو مسترد کردیا۔

ایک شوبز ویب سائٹ کے مطابق شان ،خلیل الرحمن قمراور سرمد کھوسٹ ایک ساتھ فلم میں کام کر رہے ہیں ۔ جس میں شان اداکاری کریں گے ، سرمد فلم کی ہدایت دے گے جبکہ نئے پراجیکٹ کو تحریر کریں گے خلیل الرحمن قمر۔

سرمد کھوسٹ

سما ڈیجیٹل نے جب سے خبر کی تصدیق کے حوالے سے سرمد کھوسٹ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا وہ نہیں جانتے یہ خبر کس نے لگائیاور کیوں لگائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس خبر کے حوالے سے بالکل لاعلم ہیں کہ ان کا نام کیوں لیا گیا؟

خلیل الرحمن قمر

جبکہ اسی خبر کی تصدیق کے حوالے سے جب خلیل الرحمن قمر سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی فی الحال شان اور سرمد کھوسٹ کے ساتھ فلم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کب ہوا ہے؟ لندن نہیں جاونگا سمیت معتدد ڈراموں اور فلموں کے مصنف خلیل الرحمن قمر نے یہ بھی کہا کہ وہ شان کے ساتھ فلم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ مگر یہ صرف ابھی ان کا خیال ہے اس پر کوئی کام نہیں ہوا ۔ جبکہ ان کی اور سرمد کھوسٹ کی تو صرف ایک ہی ملاقات ہوئی وہ بھی سرمد کی فلم کملی کے پرئیمیر کے موقع پر ۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے وہ ایک نئی فلم پر کام شروع کرنے والے ہیں۔ جس کے حوالے سے کاسٹ کا حتمی طور پر ستمبر کے آخر میں اعلان ہوگا ۔

shaan shahid

SARMAD KHOOSAT

KHALIL UR REHMAN QAMAR

FACT CHECK

Upcoming Movie

Tabool ads will show in this div