رنبیرکپور نے فلم برہمسترا کا کتنا معاوضہ لیا؟

رنبیر کپور نے فلم برہمسترا کے بجٹ کو لے کر نیا انکشاف کردیا

بالی وڈ اداکارRanbir Kapoor نے کہا ہے کہ انہوں نے Brahmastra کے لیے کوئی پیسے نہیں لیے۔

بالی وڈ میں آج کل فلم برہمسترا کے بجٹ کو لیکر کے باتیں کی جا رہی ہیں ۔ اس فلم کا بہت بڑا بجٹ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ یہ فلم 400 کروڑ کے بجائے 650 کروڑ بھارتی روپے میں بنائی گئی ہے۔ فلم کی بجٹ کے یہ اعداد و شمار فلم کی پروڈکشن کے وقت سے گردش میں تھے۔ یہ بھی افواہ ہے کہ فلم کے مرکزی کردارRanbir Kapoor اورAlia Bhatt کو فلم میں visual effects کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے اپنی تنخواہوں کو ترک کرنا پڑا۔

اس حوالے سے عالیہ ، رنبیر اور فلمساز آیان مکھر جی نے بات کی ۔ فلمساز Ayan Mukerji نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ یہ فلم بہت زیادہ ذاتی قربانی کا نتیجہ ہے۔ رنبیر کو بطور ایک سپر اسٹار جتنی رقم لینے انہوں نے براہمسترا کی فلم کے لیے کچھ نہیں لیا۔ یہ بہت بڑی بات ہے۔

عالیہ کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ 2014 کی بات ہے جب وہ فلم میں شامل ہوئیں اس وقت ان کی صرف دو فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔ اس وقت وہ ایک سپراسٹار نہیں تھیں جو وہ آج ہیں۔ اس فلم میں عالیہ کے لیے مقرر کی گئ رقم زیادہ نہیں تھی اس کے باوجود بھی ہم نے فلم مکمل کی عالیہ نے یہ تک کہا کہ یہ سب فلم کی تیاری میں لگ چکا ہے۔

تاہم رنبیر نے اس پر واضح جواب دیا کہ یہ ایک ایکویٹی ہے۔ جو میرے پاس زندگی بھر ہے میں اس فلم کے پروڈیوسر میں سے بھی ہوں۔ میں دور کی سوچھتا ہوں میں نے فلم کے پہلے حصہ میں پیسے نہیں لیے۔ مگر یہ امید اور یقین ہے ان پیسوں سے فلم کے 3 حصے بن سکتے ہیں یہ ایک اداکار کے طور پر لی گئی رقم سے کئی زیادہ ہے۔

اس سے قبل رنبیر نے وضاحت کی تھی کہ 650 کروڑ کا اعداد و شمار جو Brahmastra Part 1کے بجٹ کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا۔ دراصل فرنچائز کی تین فلموں پر مشتمل ہے۔

Bollywood

Ranbir Kapoor

Alia bhatt

Brahmastra

Tabool ads will show in this div