پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز،قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری

سیریز کے آخری 3 ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ صبح سے قذافی اسٹیڈیم میں صفائی اور رنگ روغن کا کام کررہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اور آؤٹ فیلڈ کی بھی تزین و آرائش مکمل ہوگئی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان7 ٹی 20 میچز کی سیریز کے آخری 3 ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پانچواں میچ 28 ستمبر، چھٹا 30 ستمبر اور ساتواں اور آخری میچ 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

qaddafi stadium

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Tabool ads will show in this div