اظفررحمان نے ہم ایوارڈ میں شرکت کیوں نہیں کی ؟

اظفر رحمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر8th ہم ایوارڈزشو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

پاکستان کے نامور اداکارAzfar Rehman نے ملک میں سیلاب کے باعث کینیڈا میں ہونے والے ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک جانب توسوشل میڈیا پرہم ایوارڈز کی تقریب کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے، کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ایک تہائی سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔ ایسے میں پاکستانی اداکار ملک سے باہرتفریح کررہے ہیں ۔ وہیں ہم ایوارڈز کی جانب سے اس تنقید کا جواب یہ دیا گیا کہ ٹکٹس فروخت سے ہونے حاصل ہونے والی آمدنی کو سیلاب متاثرین کے فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پاکستانی اداکاربھی اس سلسلے میں دو مختلف رائے میں تقسیم ہوچکے ہیں۔ ایسے میں ناموراداکار اظفررحمان نے ایک بڑا قدم اٹھایا اورکینیڈا میں اپنےمداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس برس ہم ایوارڈ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ حالانکہ ان کو ** منفی کردار** کو ادا کرنے والے ایکٹرکی کیٹگری میں نامزد بھی کیا گیا ہے۔

اظفر نے لکھا کہ میں سیلاب میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے ہم ایوارڈ ز کی انتظامیہ سے یہ بھی درخواست کی کہ ان کے ٹکٹ اور رہائش کے لیے خرچ ہونے والی رقم کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عطیہ کردیں ۔

اداکار کے اس نوٹ کو شیئر کیے جانے کے بعد اظفر کے شوبز کے دوستوں نے ان کے اس جذبے کی داد دی۔ اداکارہ عائشہ عمر ، اریبہ حبیب ، صدف کنول ، مہوش حیات نے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔  .

نادیہ افگن نے لکھا کہ آپ پر قخر ہے ۔ آئی لو یو شگفتہ اعجاز نے بھی لکھا کہ آپ پر فخر ہے ۔

اظفر کے مداحوں نے بھی ان کے اس عمل کو پسندیدگی سے دیکھا اوران کو داد دی۔

Azfar Rehman

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

Hum TV Awards

Faheem Sep 23, 2022 04:16pm
good
Reply
Tabool ads will show in this div